محمد اشتیہ

اسرائیل نے اونروا کیخلاف مہم برپاکررکھی ہے،فلسطینی وزیراعظم

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اونروا کے خلاف بین الاقوامی مہم چلا رہا ہے۔

ریلیف ایجنسی کے لیے فنڈنگ روکنا بہت خطرناک ہو گا۔ جن ممالک نے اس کی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو فراہم کی جانے والی امداد پٹی کی صرف آٹھ فیصد آبادی کے لیے کافی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جن ممالک نے اونروا کو اپنی امداد روکی ہے وہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی امدادی صلاحیت کا 70 فی صد بنتے ہیں۔ اونروا کی امداد منجمد کرنا اسرائیل کے بارے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں