جواد ظریف

اسرائیل عراق پر حملہ کر کے امریکا، ایران کو لڑانا چاہتا ہے،ایرانی وزیرخارجہ

تہران (عکس آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسرائیل پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ ایک سازش کے تحت امریکا اور ایران کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے عراق میں امریکی افواج پر حملوں کی منصوبہ بندی کرکے جنگ کو بھڑکانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔جواد ظریف نے مزید کہا کہ مبینہ اسرائیلی منصوبے سے صدر ٹرمپ کو جنگ پر اکسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس سے قبل ایران نے الزام عاید کیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ عراق میں ایران کے خلاف جنگ کے بہانے اور جواز تلاش کر رہا ہے۔ ایران کا کہنا تھا کہ ہمیں عراق سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں