حماس

اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، حماس

غزہ(عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کسی قسم کی بات چیت یا پیش رفت کی سختی سے تردید کی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن موسی دودین نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔موسی دودین کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوششوں میں جمود کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ اسرائیلی ریاست کی ہٹ دھرمی اور غیرلچک دار رویے کے باعث قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ تعطل کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں اسیران کے تبادلے کے لیے اپنی شرائط پر عمل درآمد کرائیں گی۔خیال رہے کہ سنہ 2014 کی جنگ میں القسام بریگیڈ نے چار اسرائیلی فوجیوں کو جنگی قیدی بنانے کا دعوی کیا ہے تاہم ان کے حوالے سے مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں