کراچی(عکس آن لائن)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ریاستی دہشت گرد اسرائیل ہے، فلسطینی مجاہدین آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشتگرد کہا جاتا ہے، ہم نے برصغیر سے انگریزوں کو بھگایا، افغانستان کے لوگوں کو بھی دہشت گرد کہا گیا، ہم نے افغانیوں کو مجاہد کہا، امریکا، یورپ، اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں،اسلامی دنیا کیوں بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، روس، چین اور اسلامی برادری کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
۔مولانا فضل الرحمان نے طوفان اقصی سندھ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارہ روزہ کامیاب امن مارچ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس اجتماع سے ہم نے دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے، ہم حماس کے مقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ہم کل بھی جہاد کے ساتھ تھے اور آج بھی جہاد کے ساتھ ہیں، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امیر جے یو آئی (ف)نے کہا کہ امریکا، یورپ، اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں،اسلامی دنیا کیوں بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، روس، چین اور اسلامی برادری کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔امیر جے یو آئی (ف)نے کہا کہ آج آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشت گرد کہا جاتا ہے، ہم نے برصغیر سے انگریزوں کو بھگایا، افغانستان کے لوگوں کو بھی دہشت گرد کہا گیا، ہم نے افغانیوں کو مجاہد کہا، لوگ امریکا کو عالمی طاقت سمجھتے ہیں، امریکا کا افغانستان میں شکست کے بعد عالمی طاقت کا ٹائٹل ختم ہوگیا۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تو الیکشن کا اعلان ہوگیا اب ہم بھی میدان میں ہوں گے،پاکستان کے اداروں کو استعمال کرتے ہوئے جے یو آئی کا راستہ روکا گیا، 2018 کے جعلی انتخابات کے جعلی نتائج آئے تھے، ہم 2018 سے اسرائیلی ایجنٹ کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، معذرت خوانہ سیاست کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یاد رکھو ہم ڈنکے کی چوٹ پراپنا موقف پیش کریں گے، ہم سیاسی ومعاشی طور پر ملک کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں، ہم اداروں کو بین الاقوامی دبائو سے آزاد کرانا چاہتے ہیں، ہم امریکا کو بتا دینا چاہتے ہیں آپ کی مرضی سے اقتدارمیں نہیں آنا چاہتے، ہمیں پتا ہے پاکستان میں کون کون اقتدار کے لئے پاں لمبے کرکے بیٹھا ہوا ہے۔