ڈاکٹر ٹیڈروس ادیانوم

اسرائیل رفح پر حملے کے منصوبے سے باز رہے ، عالمی ادارہ صحت

تل ابیب(گلف آن لائن)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس غیبرئیس نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملے کا منصوبہ انسانی بنیادوں پر ختم کر دے کہ رفح شہر میں اس وقت غزہ کے پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی رفح پناہ لیے ہوئے ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھے گئے اپنے بیان میں عالمی صحت کے سربراہ نے کہاکہ میں ان رپورٹس کے سامنے آنے پر سخت تشویش محسوس کرتا ہوں کہ اسرائیل رفح پر زمینی حملہ کرنے والا ہے۔ٹیڈروس غیبرئیس کے مطابق اس انتہائی گنجان آباد ہو چکے شہر میں تشدد کو بڑھانا مزید ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔

اس لیے انسانیت کی بنیاد پر ہم اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل اس حملے کی طرف نہ بڑھے بلکہ امن کے لیے کام کرنے کی طرف بڑھے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہاکہ حملے سے پہلے آبادی کا انخلا کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بھی اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔ کیونکہ کم از کم 12 لاکھ لوگ جو اس وقت رفح میں رہ رہے ہیں ان کے پاس کوئی اور جائے پناہ نہیں ہے کہ یہ وہاں منتقل ہو جائیں۔

ان کے لیے کسی بھی جگہ غزہ میں جگہ ہے اور نہ ہی صحت کی سہولت یا نظام کہ وہاں منتقل ہو جائیں۔ ان میں سے بہت سارے لوگوں کا حال ہے کہ وہ عملا لاغر ہو چکے ہیں، ان کے پاس کھانے تک کو کچھ نہیں،وہ اس قدر کمزور ہیں کہ چل بھی نہیں سکتے، وہ بھوکے ہیں اس لیے انسانی تباہی کے اس( اسرائیلی) منصوبے کو ضرور روکا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں