تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیل کے وزیرخارجہ نے عمان کی فضائی حدود اسرائیلی ایئرلائنز سمیت تمام فضائی کمپنیوں کے لیے کھولنے پرسلطان ہیثم بن طارق السعید کا شکریہ ادا کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ یہ اسرائیلی معیشت اور اسرائیلی مسافروں کے لیے ایک تاریخی اور اہم فیصلہ ہے۔
اس سے اسرائیل اور ایشیائی ممالک کے درمیان آمدورفت کا سفرکم ہوجائے گا۔قبل ازیں عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا کہ سلطنت کی فضائی حدود ان تمام ایئرلائنز کے لیے کھلی رہیں گی جوان فضائی حدود میں پروازوں کے لیے اتھارٹی کی شرائط پرپورااترتی ہیں۔