مسجد اقصی

اسرائیلی پولیس کی سکیورٹی میں 200 یہودیوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں200 یہودی آباد کار مسجداقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت 200 یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز کی حرکات کا ارتکاب کیا ۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں