نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم نے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ مسترد کر دیا

تل ابیب(عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے تل ابیب کے خلاف نسل کشی کے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے جو کچھ بھی ضروری ہوگا کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تل ابیب سے جاری اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اس وقت بڑی جنگ میں مصروف ہے۔ نتن یاہو کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کے تحت اسرائیل کا دفاع جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ منظور کرنا نہ مٹنے والا سیاہ دھبہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں