اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اور دو وزرا کا کرونا کا شکار ہونے کا شبہ

تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی حکومت کے دو وزرا کے کرونا کے مریض سے میل جول کی وجہ سے خود کرونا کی وبا کا شکار ہونے کا شبہ ہے جس کے بعد انہیں الگ تھلگ کیا جاسکتا ہے۔

اسرائیل کے ٹی وی نے بتایا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر میں کام کرنے والے ایک ملازم کو کرونا وائرس کا انفکشن ہوا تھا۔ اس کا طبی معائنہ کیا گیا جس پر وہ کرونا کا مصدقہ مریض نکلا۔ طبی تحقیقات کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ ملازم وزیراعظم کے دفتر میں ڈیوٹی پر تھا۔ حکام اس بات کی چھان بین کررہے ہیں کہ آیا کرونا مریض کے وزیراعظم کے قریب رہنے سے نیتن یاھو متاثر ہوئے ہیں یا نہیں۔خیال رہے کہ نیتن یاھو اس سے قبل بھی دو بار مشتبہ کرونا مریضوں سے میل جول اور ایسے رہ نماؤں جو بعد میں کرونا کے مریض نکلے سے ملاقاتوں کے بعد قرنطینہ منتقل کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں