نتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کے خلاف مظاہرے،مستعفی ہونے کا مطالبہ

تل ابیب(عکس آ ن لائن)اسرائیل میں ہزاروں لوگوں نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے باجود وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کے خلاف مارچ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سب سے بڑے مظاہرے ساحلی شہر تل ابیب اور مرکزی شہر یروشلم میں ہوئے، جہاں مظاہرین نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ نتین یاہو کو بدعنوانی کے الزامات اور کورونا بحران کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی پارلیمان نے ایک قانون منظور کیا، جس کے تحت کورونا وائرس کے مدنظر عوامی مظاہروں کی اجازت نہیں دی جائے گئی۔ تاہم اس کے باوجود ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کی اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں