قبلہ اول

اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں ناپاک صہیونیوں کے قبلہ اول پردھاوے

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)یہودی آباد کاروں کی جانب سے پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز 230 یہود آباد کارتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 230 یہودی آباد کارپولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مسجد اقصی کے پہرے داروں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو صہیونی فوج اور پولیس اہلکاروں نے ان پر تشدد کیا اور یہودی آبادکاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور یہودی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر یلغارکے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصی میں جمع ہوگئی۔فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز یلغارکے باعث مسجد اقصی میں کشیدگی پائی جار ہی ہے۔ مسجد اقصی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر صہیونی فوج اورپولیس کی بھاری نفرتی تعینات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں