اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کا پرامن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ تشدد، کئی زخمی

تل ابیب(عکس آن لائن)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے نکالی گئی پرامن ریلیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی بے ہوش ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کفر قدوم میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے یہودی آباد کاری کے خلاف ہفتہ وار جلوس نکالا۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین اور ان کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا اور ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے مظاہرین پراندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر گولیاں چلانے کے ساتھ لاٹھی چارج کیا جس کھے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں