اقوام متحدہ

اسرائیلی فوج عام شہریوں کو بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے،اقوام متحدہ

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ نے کرسمس کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ میں اسرائیلی کی طرف سے بڑھا دی گئی بمباری اور فلسطینیوں کی 100 سے زائد شہادتوں پر افسوس ظاہرکیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق دفتر کے ترجمان سیف میگانگو نے اس موقع پر دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں غزہ کے وسط میں اسرائیلی افواج کی بمباری پر گہری تشویش ہے، جس کے نتیجے میں کرسمس کی شام سے ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی افواج کو چاہیے کہ عام شہریوں کو جاں بحق کرنے سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی افواج کی طرف سے محض اعلانات کر دینا اور شہریوں کو علاقے سے نکال دینا بین الاقوامی قانون کے مطابق کافی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں