بائیڈن

اسرائیلی صدر سے ملاقات کے دوران بائیڈن کی ایران کو سخت تنبیہ

واشنگٹن (عکس آن لائن)اسرائیلی صدر سے ملاقات کے دوران بائیڈن کی ایران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہاہے کہ میری نگرانی میںوہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی صدر ریوین ریولن سے وائٹ ہائوس میں ملاقات کی اور ایران پر اپنے سخت موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ا گرچہ ان کی انتظامیہ 2015 کے جوہری معاہدے میں شمولیت کے لیے کوشاں ہے تاہم وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے باز رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ میں آپ کو جو بتا سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ میری نگرانی میں ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر ہونے والی بات چیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان امور پر فیصلے میں ابھی کافی وقت ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ بہت جلد اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نیفتالی بینٹ سے ان کی ملاقات ہو گی۔

اسرائیلی صدر سے ملاقات کے دوران جو بائیڈن نے کہاکہ مجھے وہ اختیار حاصل ہے۔ امریکا نے عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے خلاف عسکری کارروائی کی تھی۔اسرائیلی صدر نے جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وہ ایران سے متعلق امریکی صدر کے بیان سے مطمئن ہیں اور دونوں ملکوں کو تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بائیڈن سے کہاکہ دنیا میں امریکا سے عظیم اسرائیل کا کوئی دوست نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں