صدر سحاق ہررتصوغ

اسرائیلی صدرنے جنگ میں ایک اور وقفے کا عندیہ دے دیا

تل ابیب(عکس آن لائن)اسرائیل کے صدر سحاق ہررتصوغ نے حماس کے ساتھ ایک اور جنگ بندی پر اسرائیلی آمادگی کا اشارہ دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں اس امر کا اظہار گزشتہ روز کیا ، وہ سفیروں کے ایک اجتماع سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بیرونی ثالثوں کے ذریعے ایک جنگ بندی کی طرف جا رہا ہے۔

اس صورت میں فلسطینیوں کے لییغزہ کے اندر مزید امدادی سامان کی رسائی بھی آسان ہو سکے گی۔صدر ہرتصوغ کا کہنا تھا اسرائیل انسانی بنیادوں پر ایک اور جنگی وقفے کے لیے تیار ہے تاکہ ہم اپنے یرغمالیوں کو رہا کرا سکیں۔ اسرائیل میں صدر کا حکومت میں کردار محض رسمی نوعیت کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں