اسرائیلی جنگی طیاروں

اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

بیروت (عکس آن لائن) اسرائیلی جنگی طیاروں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی فضائی حدود میں جارحیت کا ارتکاب کیا۔

جنگی طیاروں نے علی الصبح بیروت اور صیدا شہروں کی فضا میں متعدد بار جاسوسی کی پروازیں انجام دیں۔لبنان کی حدود میں اس جارحیت کے باوجود وہاں تعینات اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج یونیفل نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔2006 میں سلامتی کونسل کی قرار دادنمبر 1701کی منظوری کے بعد لبنان کی33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن اسرائیل سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر مسلسل لبنان کی فضائی زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں