اسد عمر

اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کی ٹیم کا لاہور سے خصوصی اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی

کی ٹیم کا صوبائی دارالحکومت لاہور سے خصوصی اجلاس کل سوموار کو منعقد کیا جائے گا.

این سی او سی کے قیام کے بعد پہلی بار کسی بھی صوبے سے یہ پہلا اجلاس ہو گا. اس طرح کے اجلاس دیگر

صوباءدارالحکومتوں سے بھی منعقد کئے جائیں گے. صوباءدارالحکومت میں ہونے والے ان اجلاس کا مقصد

کورونا وبا کے خلاف قومی یکجہتی, مسائل کی بہتر تفہیم, ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ صوبوں کی کورونا

کے خلاف کارکردگی کو سراہنا ہے. لاہور میں ہونے والے اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر

عمل درآمد اور مویشی منڈیوں کی منیجمنٹ کے سلسلے میں تمام صوبے بریفنگ دیں گے. اجلاس کی صدارت این

سی او سی چئرپرسن اسد عمرکریں گے – این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان اور این سی او

سی کی کور ٹیم کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ ، ڈاکٹر فیصل سلطان ،وزیر اعلی پنجاب

عثمان بزدار, وزیر قانون پنجاب, وزیر صحت پنجاب, چیف سیکریٹری پنجاب, اور آئی جئ پولیس پنجاب شرکت کریں

گے جبکہ اسلام آباد ,دیگر صوبوں کے نمائندے اور پنجاب کے دیگر اداروں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے

شرکت کریں گے. اجلاس میں پنجاب میں ہاٹ سپاٹ ایریاز اور contact tracing کے ساتھ ساتھ testing کے

حوالے سے بھی غور کیا جائے گا. وزیر داخلہ اعجاز شاہ پنجاب میں عید الاضحی, مویشی منڈیوں اور

محرم الحرام کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں