اسد عمر

اسد عمر نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اصلاحات کا چارج سنبھال لیا‘ اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاق کے ترقیاتی منصوبوں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ، گوادر اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بدھ کو پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات اور سپیشل انیشیٹیو کی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔

سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے وفاقی وزیر اسد عمر کو وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور پبلک سیکٹر کے ترقیاتی پروگرام فنڈز جاری رقوم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسد عمر کو ملک میں وزارت منصوبہ بندی تقری و اصلاحات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جبکہ بریفنگ میں وزارت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر کو چارج سنبھالنے پر سی پیک کے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزارت کو نئے اقدامات پر توجہ دینی ہوگی اور کام کے معیار کو مثالی بنانا ہوگا جبکہ یہ یقینی بنانا ہوگا کہ عوام کے پیسے کی بچت کی جاسکے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خصوصی معاشی زون ‘ سماجی و معاشی منصوبوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً گوادر میں عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں