اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 24فروری تک ملتوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پرکیس کی سماعت تفتیشی افسر نادر عباس کی عدم پیشی اور وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت 24فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

بدھ کو احتساب عدالت اسلام آبادمیں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ریفرنس میں شریک ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل صفائی قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نادر عباس کی عدم پیشی اور وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت 24فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں