شرقپور

استعفوں کے معاملے میں آصف زرداری نے مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہ دینے کا درست فیصلہ کیا

شرقپور شریف(نمائندہ عکس آن لائن)مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے شرقپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے استعفوں کے معاملے میں آصف زرداری نے مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہ دینے کا درست فیصلہ کیا ہے۔

میاں نواز شریف اگر محب وطن ہیں تو پی ڈی ایم کے پیچھے منہ نہ چھپائیں بلکہ پاکستان واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔ جلیل شرقپوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت میں بھی جمہوریت نہیں بلکہ آمریت ہے الیکشن کمیشن ایسی جماعت کو کالعدم قرار دے۔ میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن خصوصا رانا تنویر حسین کا پینل یکم جنوری تک استعفی دے دے تاکہ ان سے میرا ون ٹو ون مقابلہ ہوسکے اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔ پی ڈی ایم مفاد پرستوں کا ٹولہ اور ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے لوگ ہیں۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں ایسے نالائق لوگوں کی بھرمار ہے جو سابق ادوار میں گورنر،وزیر اعلی اور وزیراعظم کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں لیکن اس وقت دو بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑے رہتے ہیں اس سے بہتر تھا کہ وہ کسی محکمہ میں چپڑاسی بھرتی ہو جاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں