ہائر ایجوکیشن

اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری،محکمہ ہائر ایجوکیشن کا گریڈ 18 کے 384 اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا ،

مکوآنہ ( عکس آن لائن )مرد کالج اساتذہ کی بھی سنی گئی، گریڈ 18 کے 384 اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گریڈ 18 کے 384 اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا ، ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے کالجز میں تعینات مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی سنیارٹی تفصیلات طلب کر لیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکٹز پنجاب نے مراسلے کے ذریعے ڈویڑنل ڈائریکٹرز سے ڈیٹا مانگ لیا۔۔مراسلے میں کہا گیا ہے 20 فروری تک سروس اور ڈیٹا ریکارڈ فراہم کیاجائے۔۔ابتدائی طور پر 384 اسسٹنٹ پروفیسرز کے ترقی کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں