مریم اورنگزیب

ارکان قومی اسمبلی کو روکنا ان کے بنیادی آئینی حقوق سلب کرنا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو روکنا ان کے بنیادی آئینی حقوق سلب کرنا ہے، عمران صاحب اگر اپنے ممبران پہ یقین ہے تو پارلیمنٹ میں آنے پہ پاپندی کیوں لگا رہے ہیں، ممبران کو پارلیمنٹ آنے سے روکنا آئین کی مخالفت ہے، انشااللہ ممبران پارلیمنٹ بھی آئیں گے اور آپ کو ووٹ بھی نہیں دیں گے۔

ا پنے جاری کردہ بیان میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپنا ووٹ استعمال کرنا ہر شخص کا آئینی حق ہے، آئین کے آرٹیکل15 کے تحت رکن قومی اسمبلی ہو یا کسی عام شہری کی نقل وحرکت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کو اپنے جمہوری حقوق کی ادائیگی سے نہیں روکا جاسکتا کیونکہ رائے دہی کا استعمال رکن قومی اسمبلی کا بنیادی آئینی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس شوری، پارلیمنٹ کے ارکان کو آئین نے مخصوص ذمے داریاں تفویض کی ہیں ، ان ذمے داریوں میں وزیراعظم کا انتخاب ، عدم اعتماد میں شرکت، اسپیکر کا انتخاب اور اس پر عدم اعتماد کے عمل میں حصہ لینا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یم این ایز کی نقل وحرکت پر پابندی ان کے آئین میں درج بنیادی حق کو سلب کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں