کراچی (عکس آن لائن )معروف اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کورونا وائرس سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر کو دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
ارمینہ خان نے مزید لکھا کہ ان کو گھر میں ازخود تنہائی اختیار کئے 20 دن ہوگئے ہیں۔ وہ نہیں جانتیں کہ باہر دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ارمینہ خان نے اپنے پیغا م میں یہ بھی لکھا کہ گھروں پر رہ کر زندگیاں بچائی جائیں۔