اردن

اردن میں زیرحراست سابق ولی عہد کا احکامات ماننے سے انکار

عمان (عکس آن لائن)اردن میں زیرحراست شاہ عبداللّٰہ کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ بن حسین نے کہا ہے کہ وہ آزادانہ نقل وحرکت محدود کرنے کے احکامات پر عمل نہیں کریں گے۔اردن میں زیرحراست سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ نے آڈیو پیغام میں کہاکہ باہر نہ جانیاورعوام سیرابطہ نہ کرنے کے احکامات نہیں مانوں گا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کرنے کے احکامات مانوں گا۔اردن میں شاہ عبداللّٰہ کے خلاف بیان دینے پر سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین کو نظر بند اور شاہی عدالت کے سابق سربراہ کو حراست میں لیا گیا تھا۔

دوسری جانب اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی نے حمز ہ بن حسین کی نظربندی سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ شہزادہ حمزہ اور دیگر ریاست میں عدم استحکام پیدا کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ایمن الصفدی نے کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے شہزادہ حمزہ کے قریبی لوگ غیر ملکی پارٹیز سے رابطے میں تھے۔ایمن الصفدی نے کہا کہ ریاست کے عدم استحکام میں سرگرم دو اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ 14 سے 16 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔اْنہوںنے کہاکہ مسلح افواج کے کسی رکن کو گرفتار کرنے کی بات نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں