ادویہ سازی

ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدات میں دسمبر 2020 کے دوران 26.53 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدات میں دسمبر 2020 کے دوران 26.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق دسمبر 2020 میں برآمدات کا حجم 24.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2019 کے دوران فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات سے 19.5 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح دسمبر 2019 کے مقابلہ میں دسمبر 2020 کے دوران ادویات تیار کرنے والی صنعت کی برآمدات میں 5.2 ملین ڈالر یعنی 26.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں