ترک صدر رجب طیب ایردوآن

ادلب چار رکنی سربراہی اجلاس 5 مارچ کو استنبول میں منعقد ہو گا، ترک صدر

استنبول (عکس آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ادلب چہار رکنی سربراہی اجلاس 5 مارچ کو استنبول میں منعقد ہو گا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ازمیرکے علاقے برگاما میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا ہے کہ چشمہ امن، شاخ زیتون اور پنجہ آپریشنوں کے ذریعے شام اور عراق میں دہشت گردوں کو شکست بھی دی ہے۔صدر اردوان نے کہا ہے کہ ہم نے شام میں 8 ہزار 300 کلومیٹر علاقے کو داعش اور ’ پی کے کے‘ اور ’وائے پی جی‘کے دہشت گردوں سے صاف کیا ہے۔

آج وہاں امن و استحکام کا دور دورہ ہے۔ انشاء اللہ ہم ایسا ہی امن و امان 4 لاکھ آبادی پر مشتمل علاقے ادلب میں بھی قائم کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن، جرمن چانسلر اینجیلا مرکل اور فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی جس میں میں نے ترکی کے لئے ادلب کی اہمیت کو واضح کیا ہے۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ادلب چہار رکنی سربراہی اجلاس 5 مارچ کو استنبول میں ہو گا جس میں ملکی ا ور شامی بھائیوں کے مفادات سے ہم آہنگ نتیجہ حاصل کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں