ادرک

ادرک کے کاشتکاروں کو فصل کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے ادرک کے کاشتکاروں کو فصل کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہ دسمبرکے آخری ایام میں جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اورٹہنیاں نیچے گر پڑیں تو سمجھ لیناچا ہئے کہ فصل برداشت کے لئے تیار ہے اور اس کی برداشت میں تاخیرسے گریزکرناچا ہیئے ۔

انہوں نے بتایا کہ فصل کی برداست کسی یا کھرپے کی مدد سے احتیاط سے کرنی چا ہیئے تاکہ گٹھلیاں زخمی نہ ہوں کیونکہ زخمی گٹھلیاں سٹوریج کے دوران بہت جلد خراب ہوجاتی ہیں جس سے منڈیوں میں اس کی اچھی قیمت نہیں ملتی اور کاشتکاروں و سبزی فروشوں کو بھاری مالی نقصان کا سامناکرناپڑتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں