اداکارہ و ماڈل ثنا

اداکار ہ نیلو جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں’ ثنا

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارہ و ماڈل ثنا نے کہا ہے کہ اداکار ہ نیلو جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، وہ نئے اداکاروں کیلئے انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتی تھیں،ان کے انتقال سے شوبز کا ناقابل تلافی انقصان ہواہے ۔ اپنے ایک بیان میںثنا نے کہا کہ نیلو بیگم ایک لیجنڈاداکار ہ ہونے کے ساتھ ایک شفیق خاتون تھیں۔ میں نے جب بھی انہیں دیکھا مسکراہتے ہوئے دیکھا ۔ نیلو بیگم ہمیشہ جونیئرز فنکاروں کے ساتھ بڑی محبت کا اظہار کر تی تھیں اوراسی عادت کی وجہ سے سب ان کے گرویدہ تھے ۔ثنا نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے خاندان کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں