احسن خان

اداکار احسن خان کاننکانہ صاحب کا دورہ، باباگورونانک کے مزاد پر حاضری دی

کھڈیاں خاص(عکس آن لائن)اداکار احسن خان نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا، گورونانک کے مزاد پر حاضری دی،تفصیلات کے مطابق اداکار احسن خان گذشتہ روز ننکانہ صاحب گئے جہاں پر انہوں نے بابا گرونانک کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے احسن خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے جس کے گواہ پاکستان میں بسنے والے اور آنے والے اقلیتی ہیں۔ احسن خان نے دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ننکانہ صاحب میں دنیا بھر کی سکھ برادری کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان آئیں اور اس خوبصورت مقام پر حاضری دیں تاکہ وہ ہماری مہمان نوازی اور پیار کے معترف ہو سکیں۔اور وہ پوری دنیا کو بتاسکیں کہ پاکستان امن اور محبت کا گہوارہ ہے۔احسن خان نے سکھ برادری کے لئے خصوصی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں