اداکار احسن خان

اداکار احسن خان مردوں کے حق میں بول پڑے

اسلام آباد (عکس آن لائن) ادکار احسن خان مردوں کے حق میں بول پڑے۔ اپنے پروگرام میں خواتین اور مردوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،

کچھ مرد حضرات ہیں جومعاشرے میں منفی کردار اد اکرتے ہیں لیکن زیادہ تر مردوں کا کردار بہت مثبت ہوتا ہے وہ بڑاہوتا ہے تو اپنی ماں اور بہنوں کی خدمت کرتاہے، شادی کرتا ہے تو بیوی کی ضروریات کا خیال کرتا ہے اور جب بیٹی پیدا ہوتی ہے تو اس کی خواہشات اور مستقبل کی فکر میں لگ جاتاہے تو ایسے ایک مرد اپنی ساری زندگی اپنی ماؤں بہنوں، بیوی اور بیٹیوں کے لیے وقف کرتا ہے۔احسن خان فلم’’چکر‘‘ میں نیلم منیر کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں