نتاشہ علی

اداکاری کی وجہ سے والدہ دو سال تک ناراض رہیں’نتاشہ علی

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ نتاشہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں آنے کی وجہ سے والدہ دو سال تک ناراض رہی تھیں۔

انٹر ویو میں نتاشہ علی نے بتایا کہ انہوں نے 9ویں جماعت سے ہی اداکاری کرنا شروع کردی تھی جس کی وجہ سے والدہ دو سال تک ان سے ناراض رہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب میں کام کے سلسلے میں کراچی شفٹ ہوئی تو والدہ نے دیکھا کہ میں اکیلے رہ کر بھی اچھے طریقے سے کام کر رہی ہوں، جس کے بعد امی مان گئیں لیکن انہیں راضی کرنے میں بہت وقت لگا۔

نتاشہ نے بتایا کہ لاک ڈائون کے دوران انتہائی سادگی سے شادی ہوئی تھی، حالات یہاں تک پہنچ گئے تھے کہ میرے نکاح کے 10 دن بعد شادی کا فوٹوشوٹ کروایا۔چھوٹی عمر میں اداکاری شروع کرنے کی وجہ سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بس مجھے بہت شوق تھا کہ اداکارہ بنوں اور یہ شوق عظمی گیلانی، فریال گوہر، شگفتہ اعجاز کے ڈرامے دیکھ کر ہوا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب دسویں کے امتحانات تھے تو دو ڈراموں میں کام کر رہی تھی اور فیل ہو گئی ، اس کے باوجود پڑھائی جاری رکھی اور پھر گریجویشن مکمل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں