سید نور

اداکاری کا شوق تھا مگر قسمت میں رائٹر اور پھر ڈائریکٹر بننا لکھا تھا’ سید نور

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر رائٹر و ڈائریکٹر سید نور نے کہا ہے کہ ایک زمانے میں اداکاری کا شوق تھا مگر قسمت میں رائٹر اور پھر ڈائریکٹر بننا لکھا تھا،فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہر وقت کوشاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ فلم انڈسٹری جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائے گی۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم ”جیوا ” میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ۔ اس فلم میں ریشم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اتفاق سے ریشم کی پہلی پانچ کامیاب فلمیں میرے ساتھ ہی تھیں ۔ فلم ”جیوا ” کی کامیابی کے بعد میرا شمار اچھے فلم ڈائریکٹرز میں ہونے لگا ۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحرانی کیفیت اتفاقیہ نہیں بلکہ اس میں آہستہ آہستہ بیگاڑ کی صورتحال پیدا ہوئی مگر ان مشکل حالات میں آج بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں