اداکارہ کنزہ ہاشمی

اداکارہ کنزہ ہاشمی کی آواز نے سب کو حیران کردیا

کراچی (عکس آن لائن) پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھانے کے بعد اب اپنے نئے فن سے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا۔ پاکستانی ڈراموں میں اپنے آپ کو منوانے کے بعد اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی آواز کا جادو جگا رہی ہیں ۔ اداکار نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ کہا ہے کہ سال 2020 ان کے دوستوں اور مداحوں کے لیے حیران کن ہوگا۔

پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اداکارہ سجناگانے کو گاتے ہوئے نظر آرہی ہے ، یہ گانا نئی گلوگارہ یشل شاہد نے گایا تھا ۔ 2014 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے کنزہ ہاشمی متعدد ٹیلی ویژن اشتہارات اور ڈرامہ سیریل سے مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں ۔ کنزہ ہاشمی ہموم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے لئے نامزد ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں