اداکارہ مدھو

اداکارہ مدھو نے پنجابی فلم بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں

لاہور( عکس آن لائن)اداکارہ مدھو نے پنجابی فلم بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں ۔مدھو فلمز پروڈکشن کی روح رواں فلمسٹار مدھو نے فلم کا اسکرپٹ لکھوانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد فلم کی کاسٹ کا چناؤ کیا جائے گا ۔

فلم میں اداکارہ مدھو خود بھی مرکزی کردا رادا کریں گی جبکہ فلم میں نامور فنکاروں کے ساتھ نئے چہرے بھی متعارف کرائے جائیں گے ۔مدھونے کہا کہ فلم کے اسکرپٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور فلم دیکھنے والو ں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں