صوفیہ احمد

اداکارہ صوفیہ احمد بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف کام کرنے والی انٹر نیشنل این جی اوکا حصہ بن گئیں

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کی نامور اداکارہ صوفیہ احمد بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف کام کرنے والی انٹر نیشنل این جی اوکا حصہ بن گئیں ۔اداکارہ صوفیہ مرزا ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوفیہ مرزا نے کہا کہ میں جب پاکستان میں بھی تھی تو اس وقت بھی بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی تھی ۔ حالیہ دنوں میں سندر کے علاقے میں ایک سات سالہ بچی کو قتل کرنے کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا گیا کیا یہ ہمارے معاشرے کا روشن چہرہ ہے ۔ ہمیں نہ صرف اس کی وجوہات کو تلاش کرناہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات میں ملوث درندوں کوبھی عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ میں بیرون ملک مقیم رہ کر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ملک میں پھیلی اس بدبودار برائی کے خاتمے کے لئے اپنی آوازبلند کرتی رہوں گی ۔ میری حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے کیسز کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اس کے لئے از سر نو قانون سازی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں