صبا قمر

اداکارہ صبا قمر بھی ٹک ٹاکر اور یو ٹیوبر اریکا کے حق میں بول پڑی

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ صبا قمر بھی ٹک ٹاکر اور یو ٹیوبر اریکا کے حق میں بول پڑی،

صبا قمر نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر اریکا پر ہونے والی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے ،

صارفین کو سخت سست کہتے ہوئے کہا کہ یہ آپ لوگ ہی ہیں جو ڈپریشن کو

دور کرنے کے لیے لمبے لمبے لیکچر دے رہے تھے اور اب یہ دیکھیں ،

کہ آپ خود دوسروں کو ڈپریشن میں ڈال رہے ہیں،اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی ،

کہ ہماری سوسائٹی میں اتنی نفرت کیوں ہے ،ہم کیوں نہیں اس نفرت کو محبت میں تبدیل کرتے۔

انہوں نے کہا کہ نہ جانے دوسرا انسان کن حالات سے گزر رہا ہے اس کو جانے بغیر آپ لوگ اپنی نفرت اگل دیتے ہیں،

پلیز آپ دوسروں کی عزت کرنا سیکھیں۔صبا نے اریکا حق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،

کہ مجھے اس چھوٹٰی سی لڑکی پر فخر ہے جو باصلاحیت نوجوان لوگوں میں سے ایک ہے،

میں تمھارے ساتھ ہوں آگے بڑھو۔اریکا کے حق میں یاسر حسین اور ہانیہ عامر نے بھی بیانات دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں