سجل علی

اداکارہ سجل علی اور احد رضامیر کی علیحدگی کا سن کر ان کی مداح انتقال کرگئیں

کراچی(عکس آن لائن) ایک سوشل میڈیا پیج پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضامیر کی علیحدگی کا سن کر ان کی مداح انتقال کرگئیں۔سوشل میڈیا پر اس وقت خبریں گردش کررہی ہیں کہ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضامیر کے درمیان قانونی طور پر علیحدگی ہوچکی ہے۔دونوں کی علیحدگی کا سن کر ان کے مداح کافی دکھی ہیں، تاہم انسٹاگرام پر سجل اور احد کے ایک فین پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کی علیحدگی کا سن کر ان کی ایک مداح چل بسیں۔

پیج پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سارہ نامی خاتون سجل علی اور احد رضامیر کی بہت بڑی مداح تھیں جو کہ انتقال کرگئی ہیں۔ سجل اور احد کی جوڑی سارہ کی جینے کی اور خوشی کی واحد وجہ تھی۔ اور وہ دونوں کی علیحدگی کا صدمہ برداشت نہ کرسکی۔ پوسٹ میں لوگوں سے درخواست بھی کی گئی کہ اس پیغام کو سجل اور احد تک پہنچانے میں مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں