شازیہ مری

ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا، شازیہ مری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں غدار کون ہے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو اور کیا ہے، عمران خان اداروں پر تنقید کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اور ترجمان نے کہا کہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا، عمران خان نے ملک کی معیشت تباہ کرنے میں ناکام کسر نہیں چھوڑی۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا ، نالائق وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے غیر ملکی دوروں کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں