عکس آن لائن

ادارے نااہلی کی تمام حدود پار کر چکے ہیں ،وزیر اعظم نوٹس لیں’ گڈز ٹرانسپورٹرزاونرز ایسوسی ایشن

لاہور( عکس آن لائن )آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس مرکزی رہنما محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لئے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں جس میں ایسوسی ایشن کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج ، چوہدری عاطف ، چوہدری گل شیر ، چوہدری بشارت ، حاجی ظفر ، چوہدری مزمل ، ماجدزمان اعوان ، اعجاز گجر ، حاجی امتیاز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اظہرقادری نے کہا کہ ادارے نا اہلی کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس کا نوٹس لیں ۔

ملک میں شاہراہوں کی تعمیر پرعوام کے خون پسینے کے ٹیکسوں سے اربوں روپے کے اخراجات آتے ہیں لیکن ادارے اس کی تباہی میں لگے ہوئے ہیں۔ اوور لوڈنگ کی وجہ سے نہ صرف شاہراہیں تباہ ہو رہی ہیں بلکہ حادثات بھی رونما ہوتے ہیں جسے کئی قیمتیں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ اوور لوڈنگ کے قانون پر عملدرآمد کے مطالبے کا مقصد اربوں روپے سے تعمیر ہونے والی شاہراہوں کو تباہی سے بچانا ہے ۔اگر حکومت کے ادارے فاضل عدالت کے حکم کو کسی خاطر میں نہیں لا رہے تو اس کی ذمہ داری ریاست کے سربراہ پر عائد ہوتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں