دھاتوں

ادارہ شماریات نے فروری میں مہنگائی بارے رپورٹ جاری کر دی

لاہور(عکس آن لائن) ادارہ شماریات نے فروری 2024ء میں مہنگائی بارے رپورٹ جاری کر دی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری میں مہنگائی 16 ماہ کی کم ترین سطح 23.1 فیصد رہی ہے، جس سے سٹیٹ بینک کیلئے شرح سود میں کمی کرنے کی راہ بھی پیدا ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فروری میں مہنگائی میں کمی کی شرح مارکیٹ اور حکومت دونوں کی توقعات کے برعکس رہی، وزارت خزانہ نے فروری میں مہنگائی کی شرح 24.5 سے 25.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق غذائی اشیا اور غیر غذائی اشیا سمیت مہنگائی کے بنیادی انڈیکیٹرز میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اب مہنگائی میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح کم ہو کر 23.1 فیصد پر آگئی ہے جو کہ نومبر 2022ء کے بعد کم ترین شرح ہے، اس وقت مہنگائی کی شرح 23.8 فیصد رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں