احمد شہزاد

احمد شہزاد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے پرعزم

لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔31سالہ احمد شہزاد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کی، وہ گھنٹوں انفرادی طور پر ٹریننگ کرتے ہیں۔احمد شہزاد فزیکل ٹریننگ کے لیے مقامی جم جاتے ہیں، انہیں قومی کرکٹرز کے کیمپ میں بھی نہیں بلایا گیا۔

اس حوالے سے احمد شہزاد نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے محنت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لیگز بھی آ رہی ہیں ان کے لیے خود کو تیار کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ احمد شہزاد 13ٹیسٹ، 81ون ڈے اور 59ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے 2017ء میں کھیلا تھا۔احمد شہزاد نے آخری ٹی ٹونٹی میچ اکتوبر 2019ء سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں