احسن خان

احسن خان کو رمضان المبارک میں مختلف نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی آفریں آنا شروع

لاہور (عکس آن لائن) اداکار احسن خان کو رمضان المبارک میں مختلف نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی آفریں آنا شروع ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکاراحسن خان ہر سال رمضان المبارک کے حوالے سے پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے رمضان ٹرانسمیشن پیش کرتے ہیں اوراس سال ان کو مختلف نجی ٹی وی چینلزنے اپنی رمضان ٹرانسمیشن کا میزبان بننے کی پیشکش کی ہیں تاہم ابھی تک احسن خان نے اس حوالے سے کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کیا۔ تاہم توقع کی جارہی کہ وہ اس سال بھی پی ٹی وی کراچی سینٹر سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں