ڈاکٹر ثانیہ نشتر

احساس کفالت پروگرام وزیر اعظم کا رجسٹرڈ مستحقین خواتین کو مالی امداد کا انقلابی پروگرام ہے’ڈاکٹر ثانیہ نشتر

میانوالی(عکس آن لائن)احساس کفالت پروگرام وزیر اعظم کا رجسٹرڈ مستحقین خواتین کو مالی امداد کا انقلابی پروگرام ہے احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں مجموعی طور پر 26570رجسٹرڈ مستحق خواتین کو 12000روپے فی کس کے حساب سے کل 31 کروڑ 88لاکھ 40ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کی معاون برا ئے سماجی تحفظ و چیئر پر سن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میانوالی کے دورہ کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ خان، ڈائر یکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تھے انہوں نے کفالت سنٹر موسیٰ خیل کا دورہ پی اے ایف بیس تلہ گنگ روڈ پر حبیب بینک اے ٹی ایم مشین کا بھی معائنہ کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق چیئر پر سن احساس کفالت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کفالت سنٹر موسیٰ خیل میں احسا س کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مستحق خواتین میں ما لی امداد کی تقسیم کا تفصیلی معائنہ کیا اور پراسس کے مطابق خواتین کی بائیو میٹرک تصدیق و رقم کی فراہمی پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ احساس کفالت پروگرام وزیرا عظم کا رجسٹرڈ مستحقین خواتین کو ما لی امداد کا انقلا بی پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے تحت دوسرے مر حلے میں رجسٹرڈ مستحق خواتین کو12ہزار روپے فی کس کے حساب سے دوسری قسط کی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں اور ضلعی وتحصیل انتظامیہ و حبیب بینک کی مدد سے رقوم کی شفا فیت سے ترسیل کو ممکن بنا یا جا رہا ہے۔انہوں نے اس موقع پر سنٹر میں مو جود خواتین سے ان کے مسائل بھی پو چھے۔خواتین نے بتا یا کہ انہیں با ئیو میٹرک تصدیق میں پرابلم آر ہی ہے کیو نکہ بہت سی خواتین کے انگوٹھے بائیو میٹرک سے تصدیق نہیں ہو رہے۔جس کی وجہ سے پریشانی لاحق ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ز/اسسٹنٹ کمشنر ز، حبیب بینک و نا درا افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ جن خواتین کے انگو ٹھے بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہو رہے نادرا افسران کو ایسے کیسز بھجوائیں تا کہ فوری اس کا حل مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کیلئے خصوصی ایپ بھی متعارف کرائی ہے احسا س کفالت سنٹر پر کا م کر نیوالے فیلڈ سٹاف ممبران اپنے موبائل پر یہ ایپ ڈاؤن لو ڈ کر لیں اور خواتین انگوٹھے کی تصدیق نہ ہو نے کی وجہ سے رقوم وصول نہیں کر سکتیں ان کا نا م، شنا ختی کارڈ نمبر اورمو بائل نمبر اس ایپ کے ذریعہ ہم تک بھجوائیں تا کہ ان کو رقوم کی فراہمی کے متبادل بندو بست کیا جا سکے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ مجھے خو شی ہو تی ہے کہ مستحق خواتین کو رقوم کی تقسیم کا کا م خوش اسلو بی سے جاری ہے۔اس موقع پر ڈائر یکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضلع میانوالی میں احسا س کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں مجمو عی طو رپر 26570رجسٹرڈ مستحق خواتین کو 31کروڑ 88لاکھ 40ہزار روپے تقسیم کئے جا ئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں