وزیر خزانہ

احساس پروگرام، کامیاب جواب پروگرام اور دیگر پروگرامز کو بھی راست میں شامل کیا جائے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ راست سے نقد کے بجائے سیونگ کا رجحان بڑھے گا۔ وہ منگل کو ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ”راست” کا اجراء کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جب میں نے بینکاری کا شعبہ اختیار کیا تھا تو چیک کے ذریعے لین دین کی جاتی تھی اور اس میں کئی دن لگ جاتا کرتے تھے، لیکن راست سے منٹوں میں ترسیلات کرلی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں نے بہت محنت کی ہے اور جب یہ پرسن ٹو پرسن سے پرسن ٹو مرچنٹ پر جائے گا، جس سے بینک سیونگ میں مزید اضافہ ہوگا، اور یہ ہمارا اگلا قدم ہے۔انہوںنے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سے آئی ٹی کی نمو میں خاصہ بڑا انقلاب آئے گا، کیونکہ ایلیکیشن کی بناوٹ آئی ٹی کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ راست پروگرام کے ذریعے سے نقد سے بجائے سیونگ کیش کا رجحان بڑھے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ احساس پروگرام، کامیاب جواب پروگرام اور دیگر پروگرامز کو بھی راست میں شامل کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ متوسط طبقے کی مدد کر لیے وزیر اعظم مزید اقدامات کا اعلان کرنے جارہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہ بینکنگ سیکٹر بہت ترقی کرچکا ہے،ایک زمانے میں رقوم کی منتقلی میں کئی کئی دن لگ جاتے تھے تاہم راست کے ذریعے اب یہ کام سیکنڈز میں ہوگا۔ بینکنگ کے شعبہ میں انقلاب آ چکا ہے اس سے ای کامرس میں بھی اضافہ ہو گا اور نہ صرف افراد کے مابین بلکہ کاروباری اور تجارتی لین دین کے لئے بھی جدید ٹیکنالوجی اور راست کو بروئے کار لایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں