احساس انسانیت ویلفیئر سروس

احساس انسانیت ویلفیئر سروس پاکستان کے زیر اہتمام ساہی وال سرگودھا میں دو روزہ آئی کیمپ شروع

ساہی والا(نما ئند ہ عکس آن لائن) احساس انسانیت ویلفیئر سروس پاکستان کے زیر اہتمام ساہی وال سرگودھا میں چوہدری علی شیر مرحوم کی یاد اور ایصال ثواب کے لئے دو روزہ آئی کیمپ شروع ہوگیا

ایس پی پٹرولنگ ملک ظفر اقبال کے خصوصی تعاون سے کیمپ میں گذشتہ روز 150 سے زائد آنکھوں کے امراض کے مردوخواتین کو چیک کیا گیا جبکہ 150 سے زائد آپریشن بھی کئے گئے جس میں ماہرین امراض چشم ڈاکٹر جاوید سرور، ڈاکٹر عنصر ، ڈاکٹر طارق بزدار نے مریضوں کی خصوصی چیکنگ میں کردار ادا کیا انتظامیہ میں حاجی چوہدری محمد کمال ، چوہدری ہارون اقبال ، چوہدری ہمایوں کمال ، چوہدری محسن جلال ، چوہدری عامر بلا ل ، رانا محبوب یونس ، رانا مرتضٰی مشتاق نے انتظامی امور میں بھر پور کردار ادا کیا

کیمپ میں اے وحید ماکھانی وائس پریذیڈنٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے بتایا کہ احساس انسانیت ویلفیئر سروس بلا رنگ ونسل ومذہب انسانیت کی خدمات سرانجام دینے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے انسانیت کی فلاح وبہبود خدمات کے تحت مفت میں آپریشن ، ادویات کی فراہمی ودیگر مستحقین شہریوں کو مختلف سہولتیں فراہم کررہی ہے ہمارا مشن صرف انسانیت کی فلاح وبہبود ہے سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، کے پی کے میں اب تک 4 ہزار مریضوں کے آپریشن اور ہزاروں آنکھوں کے مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے اور مفت ادویات کی فراہمی ممکن بنا دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں