عطا اللہ تارڑ

احد چیمہ شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ نہ بننے کے جرم میں سوا تین سال سے قید ہیں’ عطا اللہ تارڑ

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ احد چیمہ شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہ بننے کے جرم میں سوا تین سال سے قید ہیں،آشیانہ کیس کا یہ حال ہے کہ ایک روپیہ سرکاری خزانے سے خرچ نہیں ہوا،نیب کوآئی پی پیز میں چوری نظر نہیں آتی ،ندیم بابر کی اپنی بجلی کی کمپنیاں ہیں انہیں خاموشی سے گھر بھیج دیا گیا مگر اب یہ روایت ختم ہونی چاہیے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے ،کرپشن کرنے والی ان کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں،جب جیب بھردی جاتی ہے تو خاموشی سے گھر بھیج دیا جاتا ہے،حفیظ شیخ کو فارغ کر دیا گیا،مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے ،دوسرا وزیر خزانہ فارغ ہوا اس کی تحقیقات کون کرے گا،اسد عمر نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف ڈھائی سال سے کیس چل رہے ہیں لیکن ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،ایک وقت آئے گا جب یہ سارے چور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔مطالبہ ہے عامر کیانی ،ندیم بابر ،جہانگیر ترین،اسد عمر اور حفیظ شیخ کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جائیں،عمران نیازی خود زکوة اور چندہ چور ہیں،جب سب گرفتار ہوں گے تو تب بتائیں گے کہ ان کا سرغنہ عمران خان ہے،شہزاد اکبر کو بھاگنے نہیں دیں گے،وقت آنے پر ان کا نام ای سی ایل میں ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں