سلیم مانڈوی والا

احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید پر فرد جرم عائد کر دی،ملزمان کا صحت جرم سے انکار

اسلام آباد(عکس آن لائن ) احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید پر فرد جرم عائد کر دی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان کے کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہو گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کی۔ دوران سماعت نیب تفتیشی افسرمدثرحسن اورپراسیکیوٹروسیم جاوید پیش ہوئے۔ ملزمان میں طارق محمود، عبدالقادرشہوانی بھی شامل ہیں۔ عدالت نے فرد جرم کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کر دیں۔ عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے گواہان نثار مگسی اور شیخ کمال کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں