اسلام آباد (عکس آن لائن) احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس پر سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔ منگل کو کیس کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی ۔ جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ احسن اقبال کے سینئر وکیل موجود نہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیاکہ کیا نیب کے گواہ موجود ہیں، جی دونوں گواہان کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ عدالت نے حکم دیاہک سماعت 27 اپریل تک ملتوی کی جاتی ہے، دونوں گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائینگے۔
احسن اقبال نے کہاکہ رمضان چل رہا ہے گواہان نے جھوٹی گواہیاں دینی ہے، رمضان کے بعد رکھیں۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو اللہ جانتا ہے کون سچا ہے کون جھوٹا۔بعد ازاں سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔