توشہ خانہ ریفرنس

احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 21جنوری تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد (عکس آن لائن)احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 21جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی ۔سماعت کے آغاز میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

جج سید اصغر علی نے کہاکہ جرح کیلئے فاروق ایچ نائیک موجود نہیں اپ گواہ کا بیان ریکارڈ کروا لیں ۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہاکہ ہمارے 9 گواہوں کے بیانات ہو گئے ہیں اور 2 پر جرح کی گئی ہے، ہر سماعت پر ان کی جانب سے ایسا کیا جاتا ہے ایکشن لیا جائے،جرح کا حق لے لیا جائے۔

عدالت نے کہاکہ ایک دم سے کوئی آڈر نہیں دے سکتے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہمارا گواہ طاہر گلشن موجود ہے، عدالت نے نیب کے گواہ طاہر گلشن کا بیان ریکارڈ کرنا شروع کر دیا،نیب کے گواہ طاہر گلشن کا بیان مکمل کر لیا گیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں