چودھری سرور

احتساب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر نیوالے ناکام ہوں گے، گورنر پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ احتساب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر

نیوالے ناکام ہوں گے، احتجاج کی دھمکیوں سے کوئی خطرہ نہیں، الیکشن تو اپنے وقت پر ہی ہونا ہیں،

سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ 2023 کا انتظار کریں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور سے پارٹی اور بزنس

کیمونٹی سمیت دیگر وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا عمران خان اپنی ذات نہیں ملک و قوم

کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، ملکی ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کیلئے حکومت

مشکل فیصلے کر رہی ہے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا ہم اداروں میں اصلاحات لا رہے ہیں، میرٹ پر

کام کر رہے ہیں، ماضی کی من پسند تعیناتیوں کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں